تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:39

کراچی : کلاتھ مارکیٹ کے تین گوداموں میں آگ لگ گئی

اے آر وائی - اعظم کلاتھ مارکیٹ میں ٹرانسفارمر میں شارٹ سرکٹ کے باعث کپڑے کے تین گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا۔ اعظم کلاتھ مارکیٹ میں دو ٹرانسفارمر زمیں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ لگی جس نے آمنے سامنے عمارتوں کی دوسری منزل پر موجود کپڑے کے گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔



تنگ گلیاں ہونے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو موقع پر پہنچنے میں دقت کا سامنا کر نا پڑا تاہم کچھ دیر بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔آگ کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا لوکل اور امپورٹڈ کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.