7 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 12:41
پشاور:مرغی کےمردہ گوشت سے بھرے دو کنٹینرز پکڑے گئے
اے آر وائی - پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے چھاپہ مار کے مرغی کے مردہ گوشت سے بھرے دو کنٹینرز قبضے میں لے لیے ۔
پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے چھاپہ مار کر ہزاروں کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے خفیہ اطلاع پر تھانہ چمکنی کی حدود میں پولیس کے ہمراہ گودام پر چھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق کنٹینرز دو ماہ سے گودام میں کھڑے ہیں۔۔ ملزمان پنجاب سے مردہ گوشت لا کر گودام میں جمع کرتے تھے اور پھر یہ گوشت شہر میں شادی ہالز اور ہوٹلوں میں سپلائی کیا جا تا تھا۔