تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 13:39

بروقت طبی امداد نہ ملنے کےباعث بارہ سالہ بچہ دم توڑگیا

اے آر وائی - گوجرانوالہ کے سول اسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے کےباعث بارہ سالہ بچہ دم توڑگیا۔ تیسری جماعت کےطالب علم کو زخمی حالت میں اسپتال لایاگیا،جہاں ایمرجنسی میں کوئی ڈاکٹرموجود نہ تھا۔ورثاء نے بچے کی ہلاکت پراحتجاج کیا۔



گوجرانوالہ کے علاقہ گکھڑ منڈی کے رہائشی محنت کش عبدالروف کا بارہ سالہ بیٹا گھرکی چھت پر پتنگ اڑاتے ہوئےگرگیا۔اسےزخمی حالت میں سول اسپتال پہنچایاگیا۔ایمرجنسی وارڈ میں کوئی ڈاکٹرموجود نہ تھا۔ورثاء کاکہناہے کہ زخمی بچہ ایک گھنٹے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کےبعد جاں بحق ہوا۔



بچے کی ہلاکت پر ورثاء نے اسپتال انتظامیہ کےخلاف احتجاج کیا۔ایم ایس ڈاکٹر انورز مان کا کہنا ہے کہ انھوں نے بچے کی ہلاکت پرتحقیقات کاحکم دےدیاہے۔ذمہ داران کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.