تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:39

اے این پی ہنگو ضلع کونسل کا اجلاس ہلڑ بازی کا شکار

اے آر وائی - اے این پی ہنگو ضلع کونسل کا اجلاس ہلڑ بازی کا شکار ہوگیا، اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی پیر حیدر علی شاہ ، صوبائی نائب صدر میاں مشتاق ، جنرل سیکریٹری ارباب طاہر نے شرکت کی۔



اجلاس میں یونین کونسلوں کے صدور اور اے این پی کے ناراض کارکنوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کارکنوں نے اسٹیج پر چڑھ کر قائدین کو مارنے کی کوشش کی، اور شدید نعرے بازی کی ، ورکرز کنونشن بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، صوبائی قائدین اور ضلعی کابینہ کے ارکان بمشکل جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.