تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:22

کوئٹہ:جان محمد روڈ پردھماکہ،3افرادزخمی

اے آر وائی - کوئٹہ میں جان محمد روڈ پر دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے ،دھماکے میں چار سے پانچ کلو گرام دھماکہ خیزمواد استعمال کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق شہر کے وسطی علاقے میں جان محمد روڈ پر سڑک کے کنارے بم نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا اورعمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔



ڈی آئی جی انوسٹی گیشن حامد شکیل کے مطابق دھماکے میں دو سے تین کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ تخریبی کارروائیوں کی روک تھام کے لئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ شہریوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے زخمیوں کاعلاج سرکاری خرچ پر کرانے کی ہدایت کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.