تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:41

گھوٹکی :خاتون کا کاروکاری کےالزام میں قتل

اے آر وائی - گھوٹکی میں ایک ہفتےقبل تحفظ کی بھیک مانگنےوالی خاتون شہناز بھٹو کو کاروکاری کےالزام میں شوہراوراس کےبھائیوں نےتشددکےبعد گولی مارکرقتل کردیا ۔ ڈہرکی کے علاقےالقطب ٹاؤن کی رہائشی خاتون شہنازبھٹوکو گاؤں خیر محمد بھٹو میں اسکے شوہر رانو بھٹو اسکے بھائیوں قالو بھٹو،مجید بھٹو ،شاھنواز بھٹو اور لطیف بھٹو نے ایک کمرے میں بند کر کے تشددکرنے کے بعدگولی ماردی ۔



پولیس نے موقع پر پہنچ کرمقتولہ کے شوہر رانو بھٹو کو گرفتار کر لیا اور مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال ڈہرکی پہنچادی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔ مقتولہ خاتون پراس کاشوہراس قبل بھی کئی بارکاروکاری کاالزام لگاچکاتھا ۔



شوہرکی زیادتیوں سےتنگ خاتون نےکئی بارعدالت اور پولیس اسٹیشن میں تحفظ کے لیے درخواستیں درج کرائی تھیں ۔ مقتولہ شہنازکےبھائی عبدالفتاح بھٹو کاکہناہےکہ ڈہرکی پولیس نےان کی بہن کی درخواست پربااثرملزمان کےخلاف نہ کارروائی کی اورنہ ہی مقدمہ درج کیا جس کی وجہ سےاس کی بہن کی جان چلی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.