تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:41

لاہور:سی این جی کی بندش کیخلاف رکشہ ڈرائیورزکااحتجاج

اے آر وائی - لاہورمیں سی این جی کی بندش اورچالانوں سے تنگ رکشہ ڈرائیورز احتجاج کرنےپرمجبورہیں۔رکشہ ڈرائیوروں نے نیو کیمپس پل پراپنے مسائل حل نہ کئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا ۔



صوبائی دارالحکومت لاہور میں رکشہ ڈرائیورزسی این کی بندش اور ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے تو پریشان تھے ہی لیکن ٹریفک وارڈنز اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے سلوک نے انہیں ہڑتال کرنے پر مجبور کردیا۔



مظاہرین کا کہنا تھا کہ آئے روز ایک ہزار روپے کا چالان غریب رکشہ ڈرائیوروں کے ساتھ ذیادتی ہے۔ سڑکوں پر تعینات وارڈنز کے ہاتھوں رکشہ ڈرائیوروں پر تشدد بھی معمول بنتا جارہا ہے۔ واکس پاپس مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ٹیکسی سکیم کو کامیاب بنانے کے لیے رکشہ ڈرائیوروں کا استحصال کررہی ہے۔



پولیس کی جانب سے رکشہ ڈرائیوروں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھلوا لیا گیا تاہم مہنگائی کے ستائے ان رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مسائل کو حل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.