7 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:50
کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 7افرادجاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس اور رینجرزنے مختلف علاقو ں میں کارروائی کرکےمتعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے،، پولیس کے مطابق گارڈن گیٹ نمبر 2کے قریب سے تین بوری بند لاشیں ملیں جنھیں اغواء کے بعد فائرنگ اور تشدد کرکے قتل کیا گیا،، مقتولین کی لاشیں مزید کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کی گئیں۔ منگھو پیر نیو میانوالی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
دوسری طرف کھوکھراپار ملیرمیں رینجرز نے مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے، اس دوران بعض گھروں کی تلاشی لی گئی اورکئی افرادحراست میں لے لئے۔ قائدآباد میں بھی پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزم گرفتارکرلئے۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔