8 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:10
لاہور: جوا خانے پر چھاپہ، 34 جواری گرفتار
اے آر وائی - لاہور میں پولیس نے نیو انارکلی کے علاقے میں جوا خانے پر چھاپہ مار کر چونتیس جواریوں کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار افراد سے لاکھوں روپے، موبائل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ تھانہ نیو انارکلی پولیس کے مطابق پان منڈی کے رہائشی مشہور زمانہ جواری ہمایوں خان نے اپنے اڈے پر اشتہاری ملزمان کو پناہ دی رکھی تھی۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو اڈے پر متعدد افراد جوا کھیلنے میں مصروف تھے۔ پولیس نے سرغنہ ہمایوں خاں سمیت چونتیس جواریوں کو موقع سے گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چالیس سے زائد موبائل،ٹیلی فون سیٹ، ٹی وی، اور جوئے میں استعمال ہونے والی دیگر اشیا برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان بھی ہیں۔