8 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:19
گوجرنوالہ : بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث بچہ ہلاک
اے آر وائی - گوجرانوالہ کے سول اسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث بارہ سالہ بچہ دم توڑگیا۔ تیسری جماعت کی طالب علم کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں ایمرجنسی میں کوئی ڈاکٹرموجود نہ تھا۔ ورثاء نے بچے کی ہلاکت پراحتجاج کیا۔
گوجرانوالہ کے علاقہ گکھڑ منڈی کے رہائشی محنت کش عبدالروف کا بارہ سالہ بیٹا گھرکی چھت پر پتنگ اڑاتے ہوئے گرگیا۔اسے زخمی حالت میں سول اسپتال پہنچایا گیا۔ ایمرجنسی وارڈ میں کوئی ڈاکٹرموجود نہ تھا۔
ورثاء کاکہناہے کہ زخمی بچہ ایک گھنٹے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جاں بحق ہوا۔بچے کی ہلاکت پر ورثاء نے اسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر انور زمان کا کہنا ہے کہ انھوں نے بچے کی ہلاکت پرتحقیقات کاحکم دیدیا ہے۔ ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔