8 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:22
احمد پور شرقیہ : شرابی شوہرکا بیوی پرچھری سے حملہ
اے آر وائی - احمد پور شرقیہ میں شرابی شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار سے زخمی کردیا۔زخمی بیوی کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔ شوکت آباد میں بختاور نامی خاتون نے اپنے شوہر کو گھر میں دوستوں کے ہمراہ شراب پینے سے منع کیا تو اس کے خاوند نے طیش میں آکر اپنے دو ساتھیوں سمیت بختاور کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھریو ں کے وار سے زخمی کردیا اور ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے واردات سے فرار ہو گیا۔
حالت زیادہ خراب ہونے پر بختاور بی بی کو تحصیل ہیڈ کواٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں علاج جاری ہے جبکہ پولیس نے تاحال ملزمان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔