9 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:21
کراچی،جرائم پیشہ افرادکیخلاف رینجرزکا آپریشن
اے آر وائی - کراچی میں امن کے لئے رینجرزنےکارروائیاں تیز کرکھی ہیں،،آج کورنگی میں رینجرز نے آپریشن کر کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ آپریشن میں اب تک تین اہم ملزمان سمیت 15 افراد زیر حراست،رینجرز ذرائع
شہر قائد میں امن و امان یقینی بنانے کے لئے پولیس رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے،، جرائم پیشہ افرادکی اطلاع پر بلال کالونی کورنگی کے علاقے تاج محمدگوٹھ میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور اہم ملزمان سمیت متعدد افراد حراست میں لے لئے، جن سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔
کارروائی کے دوران تمام داخلےاور خارجی راستے سیل کردیئے گئے۔ علاقے کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کی جاتی رہی،، رینجرزاہلکاروں کو خواتین سرچرز کی مدد بھی حاصل رہی،، آپریشن میں رینجرز کےایک ہزار سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔
سرجانی اور گھاس منڈی میں بھی رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت چوبیس افراد حراست میں لے لئے۔ ایسٹ زون پولیس نے بھی اشتہاری سمیت بتیس ملزمان گرفتار کر لئے جن سے دس پستول، بیالیس راونڈز، منشیات،کچی شراب اور موبائل فونز برآمدہوئے، دوسری طرف محکمہ موسمیات کے علاقے سے بوری بند لاش بر آمد ہوئی جسے ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔