تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:40

ڈی آئی خان:فائرنگ سے2بھائیوں سمیت4 افراد جاں بحق

اے آر وائی - ڈیرہ اسماعیل خان میں شیخ یوسف چوک پر فائرنگ سے فروٹ اینڈ کمیشن ایجنٹ حاجی گل محمد کے دو بیٹوں سمیت چار افرادجاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔



جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق حاجی گل محمد دو بیٹوں اور اہلکاروں کے ہمراہ سوزوکی وین میں سبزی منڈی جا رہے تھے۔فائرنگ سے حاجی گل اور ان کے دیگر دو ساتھی شدید زخمی ہوئے۔ واقعہ کے بعد سبزی اینڈ فروٹ مارکیٹ احتجاجاً بند کر دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.