تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:22

بنوں میں قتل کیے جانے والے میاں بیوی اور انکے3بچےسپرد خاک

اے آر وائی - بنوں میں پسند کی شادی پر قتل کیے جانے والے میاں بیوی اور انکے تین بچے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیئے گئے۔ واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔



پسند کی شادی نے لے لیں پانچ جانیں گو کہ یہ شادی گیارہ سال قبل ہوئی تاہم دلوں میں رنجش نے اسے انتقام کی سرحد تک پہنچا دیا۔ اور تین معصوم جانوں سمیت میاں بیوی کو قبر کی تاریکیوں میں اتاردیا گیا، دل دہلا دینے والا یہ واقعہ ہے بنوں کا ۔



عمر علی خان نامی ایک مزدور نے گیارہ سال قبل افغان نژاد خاتون تخمینہ سے پسند کی شادی کی جسے تخمینہ کے گھر والوں نے قبول نہیں کیا۔ عمر کی یہ دوسری شادی تھی۔ عمر کی پہلی بیوی سے اس کے دو بچے ہیں۔ تخمینہ سے شادی کے بعد اس کے گھر کے آنگن میں مزید دو بیٹیوں اور ایک بیٹے نے آنکھ کھولی۔



تھانہ بکا خیل کی حدود میں رہائش پذیرعمرعلی خان گیارہ سال تک اپنی چھوٹی سی جنت میں مگن تھا مگرگذشتہ شب اس کی اوراسکے خاندان کی زندگی کی آخری شب ثابت ہوئی ۔ نفرت نے بالا آخر ان کی زندگیوں کو نگل لیا۔ مقتول کے بھائی عبدالرحمان کی مدعیت میں تھانہ بکا خیل میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ مقتول خاندان کی تدفین آبائی علاقے میں کردی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.