تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:32

کراچی رینجرزکا آپریشن :ٹارگٹ کلر سمیت انتالیس افراد گرفتار

اے آر وائی - کراچی کے علاقے کورنگی، سرجانی اور گھانس منڈی میں رینجرز نے آپریشن کر کے ٹارگٹ کلر سمیت انتالیس افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔



شہر قائد میں امن و امان یقینی بنانے کے لئے پولیس رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے،، جرائم پیشہ افرادکی اطلاع پر بلال کالونی کورنگی کے علاقے تاج محمدگوٹھ میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور اہم ملزمان سمیت پندرہ افراد حراست میں لے لئے، جن سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی،، کارروائی کے دوران تمام داخلےاور خارجی راستے سیل کردیئے گئے۔ علاقے کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کی جاتی رہی، رینجرزاہلکاروں کو خواتین سرچرز کی مدد بھی حاصل رہی، آپریشن میں رینجرز کےایک ہزار سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔



سرجانی اور گھاس منڈی میں بھی رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت چوبیس افراد حراست میں لے لئے۔۔ ایسٹ زون پولیس نے بھی اشتہاری سمیت بتیس ملزمان گرفتار کر لئے جن سے دس پستول، بیالیس راونڈز، منشیات،کچی شراب اور موبائل فونز برآمدہوئے، دوسری طرف موسمیات شر گوٹھ کے علاقے سے بوری بند لاش بر آمد ہوئی جسے ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.