تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:52

فیروزوالہ:بیٹے نے ماں کو مسلسل8روزکمرہ میں بندرکھ کر ماردیا

اے آر وائی - فیروزوالہ میں ناخلف بیٹے نے بوڑھی ماں کو مسلسل آٹھ روز تک کمرہ میں بند کیے رکھا جس کی وجہ سے وہ بھوکی، پیاسی دم توڑ گئی۔ خون سفید ہوگیا،، فیروزوالہ کے علاقے حیدری روڈ پر ناخلف اکلوتے بیٹے رانا اسلم نے بوڑھی ماں کو مسلسل آٹھ روز تک کمرہ میں بند کیے رکھا جس کی وجہ سے وہ بھوکی، پیاسی دم توڑ گئی۔



اہل محلہ نے بدبو کے بھبھوکے اُٹھنے پر کمرے کا تالے توڑا اور لاش نکال کر تدفین کی۔ اہل علاقہ کے مطابق اسلم اکثر و بیشتر بوڑھی ماں کو بند کرکے کئی کئی روز سسرال چلا جاتا تھا۔ اس حرکت پر محلہ دار بھی اسے لعن طعن کرتے، لیکن وہ سنی ان سنی کردیتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.