9 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:12
درندہ صفت اُستاد نے اسکول طالبعلم کی جان لے لی
اے آر وائی - استاد کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والا طالبعلم چار روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ اٹک کے گورنمنٹ اسکول توڑمیانہ میں آٹھویں جماعت میں زیرتعلیم بد قسمت حسنین کو اُس کے درندہ صفت استاد ممتاز نے صرف اِس لئے بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا کیونکہ وہ کلاس میں تاخیر سے آیا تھا۔
تشدد کے بعد لڑکے کی حالت غیر ہوگئی جس پر ِاس کو علاج کی غرض سے ڈسٹرکٹ اسپتال اٹک منتقل کیا گیا جہاں وہ چند روز میں موت کے منہ میں چلا گیا۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال حسن ابدال منتقل کردیا گیا۔ اس واقعے کے بعد اسکول کے استاد اور ہیڈ ماسٹر کو معطل کردیا گیا۔ حسن ابدال پولیس نےمقدمہ درج کرکے استاد کو گرفتار کرلیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔