9 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:21
خیر پور : 7سالہ بچے پر تیزاب پھینک دیا گیا
اے آر وائی - خیرپور میں زمین کے تنازعے پر سات سالہ بچے پر تیزاب بھینک دیا گیا۔بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملک میں تیزاب گردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، پہلے اس کا شکار خواتین ہی ہوا کرتی تھیں ، پھر مردوں پر بھی تیزاب پھیکنے کے واقعات رونما ہوئےاور اب بچے بھی اس ظالمانہ فعل سے محفوظ نہیں رہے۔
خیرپور کے علاقے بوزداروڈا میں زمین کے تنازعے پر سات سالہ توقیرپر نامعلوم افراد نے تیزاب پھینک دیا گیا ۔ بچے کے ورثاءکا کہنا ہےکہ ان کااپنے رشتے داروں سے زمین پرجھگڑاچل رہا ہے،اوریہ کارروائی انہی لوگوں نے کی ہے،پولیس نے ابھی تک ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے ۔