9 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:31
شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانے سے65افراد کی حالت غیر
اے آر وائی - اسلام آباد میں شادی میں مضر صحت کھانا کھانے سے دلہا دلہن سمیت پینسٹھ افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔ متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔ تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے دلہا دلہن ان کے قریبی رشتے دار اور دیگر باراتیوں کی حالت غیر ہوگئی ۔ متاثرہ افراد کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شادی کا کھانا مضر صحت تھا جس کی وجہ سے شادی مین شریک افراد کی حالت خراب ہوئی ہے ۔