10 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:12
کراچی:رینجرز کا محمود آباد کا محاصرہ، گھر گھر تلاشی
اے آر وائی - کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں آج صبح محمود آباد کا محاصرہ کر کے علاقے کی تلاشی لی جا رہی ہے ۔ گزشتہ روز بھی مختلف علاقوں میں شرپسندوں سے ہتھیار اور سیٹلائٹ فون برآمد کیے گئے تھے۔
محمود آباد کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے ۔ رینجرز نے صبح پانچ بجے کے ڈی اے گراؤنڈ ٹریٹمنٹ پلان ٹو کا محاصرہ کیا اور تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ رینجرز آپریشن کے بعد تفصیلات سے آگاہ کریگی۔