1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:38
مظفرآباد میں بارش سردی کی شدت میں اضافہ
اے آر وائی - مظفرآباد: مظفرآباد میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے ۔ جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیاہے .
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ ترحصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم راولپنڈی ،اسلام آباد ،گوجرانوالہ ،مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ جبکہ بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا۔