1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:48
فیصل آباد:نقل کرانے والا میٹرک بورڈ کا نمائندہ پکڑا گیا
اے آر وائی - فیصل آباد : فیصل آباد میٹرک بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں نقل کروانے والے نگران امتحان کے گروہ کا انکشاف ہوا ہے جبکہ مدثر نامی نگران کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
فیصل آباد بورڈ کے نگران مدثر حسین امتحانی مرکز میں نقل کروانے کے لیے رقم وصول کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ملزم نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اس کیساتھ فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے متعدد اہلکار شامل ہیں اور ان کا گروہ امیدواروں کو نقل کے عوض بھاری رقوم وصول کرتا رہا ہے۔ ملزم کے قبضے سے ڈھائی ہزار روپے رشوت کی رقم بھی برآمد کی گئی۔