تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:35

پی سی ایس افسران کی رسہ کشی،گجرات میں سرکاری امور میں تعطل

اے آر وائی - گجرات : پی سی ایس افسران کی رسہ کشی کے باعث گجرات میں تین ہفتے گزر جانے کے باوجود ڈپٹی ڈسٹرکٹ رجسٹریشن آفس میں کام شروع نہ ہو سکا۔



پی سی ایس آفسران کی جاری رسہ کشی کے باعث ڈپٹی ڈسٹرکٹ رجسٹریشن آفس گجرات میں گزشتہ تین ہفتوں سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔



بوگس رجسٹریوں کو روکنے کے لیے پنجاب حکومت نے کمپیوٹرائز نظام متعارف کروا دیا مگر ٹوکن سسٹم کے نام پر رشوت اور سفارش کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کے باعث عوام میں شدید بےچینی پائی جاتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انھیں بلا وجہ تنگ کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.