1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:57
بلوچستان:مولانافضل الرحمن پرقاتلانہ حملےکےخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال
اے آر وائی - کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے امیرمولانافضل الرحمٰن کے قافلے پرمسلسل دو روز خودکش حملوں کےخلاف آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ احتجاجی مظاہروں کابھی اعلان کیاگیا ہے۔
جے یو آئی ف کی جانب سے شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت مرکزی انجمن تاجران بلوچستان، پشتونخوامیپ اور دیگرمذہبی اورسیاسی جماعتوں نے کی ہےجس کےباعث کوئٹہ کی اہم مارکیٹیں، کاروباری مراکز بند ہیں۔
اس موقع پرکسی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیئےگئےہیں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے مظاہروں کااعلان بھی کیا گیا ہے۔