1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:54
نوابشاہ: پولیس وین الٹ گئی، ایک سپاہی اور قیدی جاں بحق
اے آر وائی - نوابشاہ: نوابشاہ میں قیدیوں کوحیدرآبادلےجانی والی پولیس وین الٹنے سےایک پولیس اہلکاراور قیدی جاں بحق ہوگئے۔ نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ علی آباد کے مقام پر دادو کے علاقے میہڑسے قیدیوں کو حیدر آباد لے جانے والی پولیس موبائل تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔
جس کے نتیجے میں موبائل میں سوار ایک قیدی محمد علی چانڈیو اور سپاہی محمد اشرف سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ایس ایچ او سمیت چھہ پولیس اہلکاروں اور تین قیدیوں سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قاضی احمد اور دولت پور کے سول اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔