2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:41
کراچی:لوڈشیڈنگ سےشہرچھ کروڑگیلن پانی سے محروم
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کےباعث واٹربورڈکےپمپنگ اسٹیشن بند ہونےسےشہر کو چھ کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی ۔
واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ مضافاتی علاقے متاثر ہور ہے ہیں جن میں گلشن حدید، قائد آباد، لانڈھی ،کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی قلت ہوگئی ہے، واٹر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہری پانی کو احتیاط سے استعمال کریں۔