2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:19
چنیوٹ: زیادتی سے متاثرہ بچی کےوالدین پر دباؤ
اے آر وائی - چنیوٹ : چنیوٹ میں سابق ناظم کے بیٹے نے گھریلو ملازمہ بچی سے زیادتی کے قانونی کارروائی میں رکاوٹ کےلیے غریب والدین پر سیاسی اور پولیس کی طرف سے دباؤڈالا جارہا ہے۔
تحصیل بھوآنہ کے میاں ممتاز حسین ہنجراسابق ناظم یونین کونسل منگوآنہ نے اپنے گھرمیں علاقے کے غریب خاندان کی نو سالہ ارم بی بی دختر غلام عباس کو ملازمہ رکھا ہوا تھا ، چار روز قبل جب ارم کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو ممتاز حسین وغیرہ اسے اسکے گھر چھوڑ گئے ارم کے والدین علاقہ مجسٹریٹ قذافی بن زاہد کے توسط سے طبی معائنہ کرایا جہاں ڈاکٹر نے اس کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی والدین کے مطابق تھانہ لنگرانہ کا تفتیشی آفیسر عابد ہ ان پر مختلف طریقوں سے دباؤ ڈال کر پریشان کررہا ہے دوسری طرف ارم بی بی تاحال تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھوآنہ میں زیر علاج ہے۔