2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:26
سکھر:دو سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں میں تصادم ،آٹھ زخمی
اے آر وائی - سکھر:دو سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں میں تصادم ۔آٹھ کارکن زخمی ۔ خانپور میں دو سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں میں معمولی بات پر تصادم شروع ہو گیا ۔ نتیجے میں آٹھ سیایس کارکن زخمی ہو گئے ہیں ۔جن میں سے دو کارکنوں کو نازک حالت میں سکھر سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔
تحدہ قومی موومینٹ سکھر کے زونل انچارج قطب الدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے کارکنوں پر این پی پی کے کارکنوں نے بے پناہ تشدد کرکے شدید زخمی کیا ہے۔ جبکہ جتوئی ہاؤس سے رابطہ کرنے پر این پی پی کے رہنماؤں نے جگھڑے میں پہل کرنے کی تردید کرتے ہوئے حکومت سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم کے رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں نے خانپور میں جلسہ عام بھی منعقد کیا تھا۔