4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:47
کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں مزید چار افراد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کا تازہ واقعہ لیاقت انڈرپاس کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت ابو ہاشم اور زبیر کے نام سے ہوگئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے ہے۔
اس سے قبل لیاری کے علاقے چاکیواڑہ سے نصراللہ خان نامی شخص کی بوری بند لاش ملی جسکا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے بتایا جاتاہے۔ جبکہ شارع نور جہاں سے سنی تحریک کے سیکٹر انچارج کے بھائی نوید انجم کی لاش ملی جسے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔