5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:56
پیپلزپارٹی شہبازشریف کی گمشدگی کا اشتہار دے گی، شوکت بسرا
اے آر وائی - لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے چودہ اپریل کے اجلاس میں وزیر اعلٰی میاں شہباز شریف شریک نہ ہوئے تو گمشدگی کا اشتہار دیں گے۔
اپنے بیان میں شوکت بسرا نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا چودہ اپریل کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلوایا گیا ہے۔تاکہ صوبے میں امن وامان، ڈاکٹروں کی ہڑتال، گندم خریداری پالیسی اور دیگر معاملات زیربحث لائے جائیں۔ اب وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کواجلاس میں شریک ہوناچاہیے، ورنہ اپوزیشن ان کی گمشدگی کا اشتہار دے گی۔