تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:0

عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، محکمہ صحت پنجاب

اے آر وائی - لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باوجود اسپتالوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔



ترجمان محکمہ صحت کے مطابق میو اسپتال، سرگنگارام اسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے شعبہ ایمرجنسی اور آوٹ ڈورز میں ڈاکٹرز اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔



محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے مطابق ننکانہ صاحب، چکوال، گجرات، سرگودھا، بھکر، سیالکوٹ، بہاولنگر، فیصل آباد، لیہ، راولپنڈی، رحیم یار خان، خوشاب، مظفر گڑھ، ساہیوال، بہاولپور، اور لودھراں میں سرکاری اسپتالوں میں معمول کے مطابق کام جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.