تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:8

پنجاب میں صوبائی اسمبلی سے خانہ شماری کا آغاز

اے آر وائی - لاہور: پنجاب میں مردم شماری کے پہلے مرحلے میں خانہ شماری کا آغاز صوبائی اسمبلی کی عمارت کو نمبر لگا کر کیا گیا۔ لاہور میں صوبائی کمشنر مردم شماری جمال ظفر نے پنجاب اسمبلی کی عمارت کو خانہ شماری کا نمبر لگایا۔



یہ مہم انیس اپریل تک جاری رہے گی۔ جس کے لئے پنجاب بھر میں پینتالیس ہزار سے زائد اساتذہ فرائض سرانجام دیں گے۔ خانہ شماری کے ساتھ انتخابی فہرستوں کی تیاری کے لئے عملے کو الیکشن کمیشن کی طرف سے علیحدہ فارم بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ صوبائی کمشنر مردم شماری جمال ظفرنے بتایا کہ پنجاب میں مردم شماری کے دوران ضرورت پڑنے پر پولیس کی مدد لی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.