تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:34

فیصل آباد:سول جج پر تشدد کیخلاف ججز کا احتجاج

اے آر وائی - فیصل آباد : فیصل آباد ضلع کچہری میں وکیلوں کی جانب سے سول جج کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کیخلاف تمام ججوں نے احتجاجاً کام بند کردیا.



ججز اور وکلاء کے درمیان معاملے کو حل کرانے کے لئے فیصل آباد بار اور سیشن جج کی سربراہی میں کوششیں جاری ہیں۔ فیصل آباد بار کونسل نے تشدد کرنے والے وکیل تنویر ریاض سندھو کی رکنیت ختم کرکے لائسنس کی منسوخی کےلئے کیس پنجاب بار کونسل بھیج دیا ہے،تاہم عدالتوں میں کام نہ ہونے سے سائلوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب فیصل آبادمیں جج پر وکلاء کی جانب سے تشدد کئے جانے کے خلاف وہاڑی میں بھی ججوں نے ہڑتال کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.