6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:57
مری:خواتین پر گھریلو تشدد کےخلاف ریلی
اے آر وائی - مری: خواتین پر گھریلو تشدد کے خاتمے کے بل کی منظوری اور اس کے نفاذکویقینی بنانےکے سلسلے میں سول سوسائٹی کے افراد اور مختلف تنظیموں کی جانب سے مری میں مال روڈ پر ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے شرکاءکا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا سامنا ہے جس کے نتیجہ میں وہ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں ۔ایسے میں ان پر گھریلوتشدد سے متعلق بل کو فوری طور پر منظور کرتے ہوئے عملی اقدامات انتہا ئی ضروری ہیں۔