6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 22:11
شرجیل میمن نےوزیراطلاعات سندھ کاقلمدان سنبھال لیا
اے آر وائی - کراچی: پیپلزپارٹی میڈیا سیل سندھ کے انچارج شرجیل انعام میمن کوسندھ کابینہ میں شامل کرکے وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں ہونےوالی تقریب میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے شرجیل میمن سےحلف لیا ۔ شرجیل میمن کو وزارت اطلاعات کا قلم دان دیاگیا ہے۔
شرجیل میمن کی کابینہ میں شمولیت کے بعد صوبائی کابینہ کے ارکان کی تعداد 49ہوگئی ہےجس میں پیپلزپارٹی کے وزراء کی تعداد انتیس ، متحدہ قومی موومنٹ کے وزراء کی تعداد تیرہ جبکہ عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ایک ایک وزیر سندھ کابینہ میں شامل ہیں۔
وزیرداخلہ ذوالفقارمرزا سے قلمدان واپس لئے جانےکےبعدداخلہ کے ساتھ جیل خانہ جات اور جنگلات کے قلمدان بھی وزیراعلیٰ سندھ کے پاس رہیں گے، جس کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔