7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:49
اسلام آباد:بوٹادربار آزادکشمیردھماکےکاماسٹرمائنڈگرفتار
اے آر وائی - اسلام آباد : سائیں بوٹادربار آزادکشمیر دھماکے کےماسٹرمائنڈ فیصل شبیر کواسلام آباد میں گرفتار کرلیاگیا۔ اسلام آباد پولیس ترجمان نے اے آر وائی کوخصوصی گفتگو میں بتایا کہ ملزم کانام فیصل شبیرعباسی ہے اور اسے پولیس نے سہالہ کے علاقے سے گرفتارکیا،ترجمان کاکہناتھا کہ شبیر عباسی، سپر مارکیٹ ،جی ٹین فور اورایچ ایٹ فورمیں ہونےوالے کریکردھماکوں میں بھی ملوث تھا پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم فیصل شبیرعباسی کی تعلیم ایم اے ہے اوروہ اسلامی نظریاتی کونسل میں بطور اسٹینو فرائض انجام دے رہاتھا۔