تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:43

سکھر:ناجائز تعلقات کے شبے میں بیوی کے قتل کی کوشش

اے آر وائی - سکھر : سکھر میں شوہر نے بیوی کو ناجائز تعلقات کے شبے میں قتل کرنے کی کوشش کی تاہم خاتون جان بچا کر تحفظ کے لیے سکھر پریس کلب پہنچ گئی۔



سکھر کے علاقے نارا کئنال کی رہائشی دو بچوں کی ماں صغرہ شیخ نے صحافیوں کو بتایا کہ اسکے لالچی اور جواری شوہر نے اس پر ناجائز تعلقات کے جھوٹے الزام میں قتل کرنے کی کوشش کی۔



شوہر یار محمد شیخ دوسری شادی کرنے کے بعد اسکے تین مکانات فروخت کرچکا ہے متاثرہ خاتون نے کہا کہ جس گھر میں وہ اپنے بچوں سمیت رہائش پذیر ہیں اس گھر کو بھی فروخت کرنے کی کوشش کی مگر انکار کرنے پر شوہر نے تشدد کیا۔ خاتون نے سندھ حکومت سے جان کے تحفظ کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.