تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:8

کراچی:زیر تعمیرعمارت کی چھت گرنے سے2افرادجاں بحق،4زخمی

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے ناظم آباد میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔



ناظم آباد میں عمارت میں مزدور مکان کی دیوار توڑ کرمکان کو فلیٹ بنا رہے تھے کہ اچانک چھت گر گئی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔کراچی بلڈنگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ناظم آباد میں وارننگ کے باوجود غیر قانونی طور بلڈرز عمارتیں بنا رہے ہیں جن کی انہیں اجازت نہیں دی گئی ۔جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.