تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:37

کراچی ، ولی خان بابر کے قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار

اے آر وائی - کراچی : سی سی پی او کراچی سعود مرزا نے کہا ہے کہ ولی خان بابر کے قتل میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس میں سعود مرزا کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گذشتہ روز گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں ، انکا تعلق کس گروہ سے ہے ابھی نہیں بتایا جا سکتا۔



انکا کہنا تھاکہ ملزمان نے ولی بابر کو قتل کرنے سے ایک دن پہلے اسکی تمام نقل و حرکت پر نطر رکھی ہوئی تھی۔ چاروں ملزمان کا تعلق لینڈ مافیا سے ہے۔ سعود مرزا نے کہا کہ ولی بابر لینڈ مافیا کی رپورٹنگ کررہے تھے جسکے نتیجے میں انھیں نشانہ بنایا گیا۔



انکا کہنا تھا کہ قتل میں سترہ سے اٹھارہ ملزمان ملوث ہوسکتے ہیں جن کی تلاش کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں جبکہ ولی بابر کی تحقیقات کرنے والے تفتیئشی افسران کی سیکیورٹیٰ کو بھی سخت کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام ملزمان کی گرفتاری اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.