10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 14:23
فیصل آباد:میاں بیوی اور کزن نے خود کشی کر لی
اے آر وائی - فیصل آباد : فیصل آباد میں اہلخانہ کے ناروا رویئے سے تنگ آکر میاں بیوی اور ان کے کزن نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔
پیپلز کالونی کے رہائشی وقار اور شمائلہ نے کچھ عرصے قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر ان کے خاندان نے ان سے قطع تعلق کر لیا تھا، صلح کی کوشش کے باوجود انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔جس سے دلبرداشتہ ہو کر دونوں میاں بیوی نے اپنے کزن کے ساتھ مل کر زہریلی گولیاں کھا لیں، ان کا کزن بھی پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا،تینوں کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔