7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:37
میانوالی: گندم کی خریداری میں کروڑوں روپے خرد برد کا انکشاف
اے آر وائی - میانوالی : میانوالی میں اس سال گند م کی خریداری میں کڑوروں روپے خرد برد کرنے کا انکشاف ہوا ہے محکمہ مال اور محکمہ خوراک کے عملے کی ملی بھگت سے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے گئے۔
کچہ دریائے سندھ کا وسیع علاقہ ہے جہاں ناجائز قابضین فصلیں کاشت کرتے ہیں ان قابضین نے محکمہ مال کے عملے سے بھاری رشوت کے عوض خسرہ گرداوری حاصل کی اور محکمہ خوراک کے عملہ نے قبضہ گروپوں کو پہلی مرتبہ بار دانہ جاری کر دیا۔ پٹواریوں کی کاریگری اور فوڈ انسپکٹروں کی دیدی دلیری سے لاکھوں روپے نکلوا لیے گئے۔
سرکار کی ملکیت اس رقبے سے حکومت کو نہ تو کبھی مالیہ آیا اور نہ آیانہ وصول ہوا بلکہ آمدن ٹیکس جس کی مالیت لاکھوں بنتی ہے پٹواریوں نے خود وصول کرلی جس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے دوسری طرف محکمہ مال کے عملے نے اپنے ہی دفترکے ایک ملازم کے نام پر آٹھ سو بوری باردانہ جاری کیا اور رقم نکلوا لی گئی دوسری طرف چھوٹے کسان بار دانے کے حصول کے لیے دھکے کھاتے رہے۔