7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:37
عمرے کیلئے جمع کرائے گئے 5000 سے زیادہ پاسپورٹ چوری
اے آر وائی - کراچی:عمرے کیلئے ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن کے دفتر میں جمع کرائے گئے پانچ ہزار سے زائد پاسپورٹ چوری ہوگئے۔ ٹریول ایجنٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ چوری کی ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔
ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چئیرمین یحییٰ پولانی کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ چوری میں ملوث ایک شخص کو پولیس نے تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے ۔ یحییٰ پولانی کے مطابق پاسپورٹ چوری سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق چوری میں ملوث افراد متعلقہ شعبے سے ہی ہوسکتے ہیں۔ یحییٰ پولانی کاکہنا ہے چوری شدہ پاسپورٹ مشین ریڈ ایبل ہونے کی وجہ سے کسی اور فرد کے لیے ناقابل استعمال ہیں۔