7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:38
ٹوبہ ٹیک سنگھ،ٹریفک حادثہ،ایک ہی خاندان کےبارہ افراد جاں بحق
اے آر وائی - ٹوبہ ٹیک سنگھ: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیر محل کے قریب کار اور کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ خواتین اور پانچ بچوں سمیت بارہ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پیر محل کے قریب رجانہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ نے کار کوٹکڑ مار دی ۔جسکے نتیجے میں کار میں سوار ایک ہی خانادن کے بارہ افراد جاں بحق ہوگئے ۔
جاں بحق افراد میں پانچ خواتین ، پانچ بچے اور دو مرد شامل ہیں ۔ تمام افراد فیصل آباد سے تدفین میں شرکت کے بعد پیر محل جا رہے تھے۔حادثے میں ایک بچی شدید زخمی بھی ہوئی تھیجسے ڈسٹرکٹ اسپتال پیر محل منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مسافر کوچ کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔