7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:39
رابطہ کمیٹی اور مشیر وزیراعلیٰ کا کاشف حسین سے اظہار افسوس
اے آر وائی - کراچی : متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر نے اے آر وائی نیوز کے رپورٹر کاشف حسین کی ہمشیرہ کے انتقال پرافسوس کااظہارکیا ہے ۔
ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر خواجہ اظہارالحسن اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی خالد افتخار نے اے آر وائی کے رپورٹر کاشف حسین کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ وتدفین میں شرکت بھی کی ۔ مرحومہ کی نمازجنازہ لکھنو ہاؤسنگ سوسائٹی کی جامع مسجد میں ادا کی گئی مرحوم کے سینکڑوں سو گواران کے درمیان کورنگی کے قبرستان سپردخاک کر دیا۔