7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:39
سیالکوٹ:مقتول منیب اور مغیث کے ورثاء کی اپیل
اے آر وائی - سیالکوٹ : سیالکوٹ میں قتل کئے گئے بھائیوں منیب اور مغیث کے ورثا نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف سے انصاف کی ا پیل کی ہے۔
لاہور پریس کلب میں نیوزکانفرنس سےخطاب کرتےہوئےمقتولین کے دادا خواجہ انور نے کہا کہ دس ماہ گزرنے کے باوجود ملزمان کوسزانہیں دی گئی جبکہ علاقےسے تعلق رکھنے والی ایک وفاقی وزیر مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہیں انہوں نے کہاکہ ملزمان سے ان کا خاندانی تنازع نہیں۔