7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:53
چالان جمع کرانے کے باوجود ٹریفک وارڈن نے شہری کی پٹائی کردی
اے آر وائی - لاہور : لاہور میں ٹریفک وارڈن نے شہری کی پٹائی کردی شہری غلام مرتضیٰ کاکہنا ہےکہ ٹریفک اہلکاروں نے اس کا شناختی کارڈ بھی گم کردیا۔
واقعہ لاہور کی ٹاؤن شپ چوکی کی حدود میں پیش آیا جہاں ایک ماہ قبل شہری غلام مرتضیٰ کی گاڑی کا شناختی کارڈ پر چالان کیاگیا تھا۔ چالان فیس جمع کرانے کے بعد جب اس نے متعلقہ ٹریفک وارڈن سے رابطہ کیا تو اس نے کہاکہ شناختی کارڈ گم ہوچکا ہے اس لیے وہ نئے شناختی کارڈ کیلئے درخواست دے شہری کے بار بار اصرار پر ٹریفک وارڈن نے ان کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔