8 جون 2011
وقت اشاعت: 13:42
کراچی:متعدد علاقوں میں بجلی کا تعطل،شہری پریشان
اے آر وائی - کراچی: کے ای ایس سی اور سی بی اے یونین کے درمیان جاری چپچقلش کے باعث کراچی میں بجلی کی طویل تعطل کا سلسلہ جاری ہے۔ اکثر علاقوں میں پی ایم ٹی فالٹ اور تارگرنے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ بیشتر علاقوں میں لو اور ہائی والٹیچ کی شکایات کے باعث شہریوں کے الیکٹرانک آئٹمز خراب ہورہے ہیں۔
رات گئےابو الحسن اصفہانی روڈ پر بجلی کے تعطل کےخلاف شہریوں نے مظاہرہ کیا اور روڈبندکردی۔ڈیفنس فیزٹوایکسٹینشن اورگارڈن سمیت دیگر علاقوں میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرے کیے۔ کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق شہر میں 4 سے آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
کے ای ایس سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی کوششیں کررہی ہے لیکن سی بی اے کی مداخلت کے باعث دشواری کا سامنا ہے جبکہ سی بی اے یونین کے رہ نماوں جوکہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں۔