تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 جون 2011
وقت اشاعت: 14:29

سندھ اسمبلی میں تھرکول انرجی بورڈ کا بل اتفاق رائے سے منظور

اے آر وائی - کراچی: سندھ اسمبلی میں تھرکول انرجی بورڈ بل دوہزار گیارہ منظورکرلیا گیا ہے بل وزیرقانون ایاز سومرو نے پیش کیا۔ ارکان اسمبلی نے کہاکہ تھرکول انرجی بورڈ کا قیام وزیراعلی سندھ کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔



اسمبلی کے اجلاس کےدوران صوبائی وزیر ماہی گیری زاہد بھرگڑی نے بتایاکہ فش ہاربرپر ماہی گیروں کو طوفان کی اطلاع دینے کا کوئی نظام نصب نہیں ہے ۔ ماہی گیروں کو طوفان کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ صرف محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے انھوں نے بتایاکہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق سمندری طوفا ن کا خطرہ فی الوقت نہیں ہے ۔ سمندری طوفان کا شام کو اندازہ ہوگا کہ وہ کہاں کا رخ کرتاہے ۔



اسمبلی میں بجلی کی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رکن اسمبلی صلاح الدین نے کہاکہ کشمور سے کراچی تک کے ای ایس سی اور حیسکو نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ کے ای ایس سی انتظامیہ کسی کی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.