8 جون 2011
وقت اشاعت: 16:47
کراچی: سمندر میں نہانے پر غیر معینہ مدت تک پابندی
اے آر وائی - کراچی : کراچی کی شہری حکومت نے سمندر میں نہانے پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائدکردی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید نے دفعہ ایک سو چالیس نافذ کرتے ہوئے شہری حکومت کی حدود میں آنے والے ساحل سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سمندر میں نہانے پر پابندی کے حکم کا اطلاق آج سے ہوگا۔