8 جون 2011
وقت اشاعت: 17:43
دادو : درجہ حرارت 51سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
اے آر وائی - دادو : دادو میں درجہ حرارت 51سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،شدید گرمی کی وجہ سے پانچ افراد بیہوش ہوگئے . شدید گرمی کی وجہ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوگیاہے جبکہ شدید گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ برف اور مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے شدید گرمی کی وجہ سے شہریوں نے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی۔